Live Updates

سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے (کل )سمبڑیال میں 200 متاثرہ خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا

ہفتہ 30 اگست 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پاکستان آرمی کی 15 ڈویژن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے کل 31 اگست 2025 بروز اتوار سمبڑیال میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان چیمبر آف کامرس کے مطابق متاثرہ عوام کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز فراہم کیے جائیں گے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید مستحق خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے یہ اقدام متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ سیلاب زدہ خاندان مشکل وقت میں تنہا نہ رہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات