ٹام کروز نے 600 ملین ڈالر کیسے کمائی ہالی وڈ اسٹار کا انکشاف

زندگی کو دوسروں کے لیے جینا ہی اصل کامیابی ہے، اپنے خوابوں کا پیچھا کرتے رہو،نوجوانوں کو مشورہ

اتوار 31 اگست 2025 10:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز نے اپنے 40 سالہ کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے زندگی کے اہم اسباق شیئر کیے اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے 600 ملین ڈالر کی بڑی سلطنت قائم کی۔حال ہی میں ٹام کروز نے اپنی نئی فلم مشن امپاسبل کی تشہیر کے سلسلے میں ٹیکساس میں دی اسکول آف ہارڈ ناکس کے ساتھ ایک یوٹیوب انٹرویو میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں کروز نے بتایا کہ انہیں سالوں تک کامیابی کی راہ پر قائم رکھنے کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے، انہوں نے وہ اصول و ضوابط شیئر کیے جو ان کو 600 ملین ڈالر کی مالیت تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوئے۔یوٹیوبر اسکول آف ہارڈ ناکس کے ساتھ اپنی گفتگو میں کروز نے اپنی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اپنے جذبے اور مسلسل محنت کو قرار دیا۔ یہ میرا پیشہ نہیں، یہ میری شناخت ہے، انہوں نے کہا۔کروز کے مطابق، فلمسازی صرف ایک کیریئر نہیں بلکہ ایک جنون ہے، جس میں وہ انسانیت، علم اور کہانی سنانے کی محبت کو اپنانا چاہتے ہیں۔ زندگی کو دوسروں کے لیے جینا ہی اصل کامیابی ہے، اپنے خوابوں کا پیچھا کرتے رہو اور جو علم آپ کی زندگی اور دوسروں کی زندگی میں بہتری لا سکتا ہو، وہ حاصل کرو۔

متعلقہ عنوان :