گاندربل میں کے بھارتی فوجی کیمپ میں گولی چلنے سے 24راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی ہلاک

اتوار 31 اگست 2025 12:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں ضلع گاندربل کے علاقے مانسبل کے ایک فوجی کیمپ میں گولی چلنے سے 24راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت کانسٹیبل چھوٹو کمار کے نام سے ہوئی ہے جو اسپیشل کوئیک ایکشن ٹیم (QAT)کا حصہ تھا اور ایک فوجی ٹرک میں سوارتھا۔

(جاری ہے)

قابض حکام نے بتایاکہ مانسبل کیمپ پہنچنے پر جب اس نے گاڑی سے چھلانگ لگائی تو اس کی سروس رائفل (AK-47) سے مبینہ طور پر اچانک گولی چل گئی۔ گولی فوجی کی ٹھوڑی کے نیچے لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ محض ایک حادثہ ہے یا خودکشی کا واقعہ ۔ کیونکہ مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجی مسلسل ذہنی دبائو کا شکار ہیں اوروہ زندگی سے تنگ آکر اکثر گولی چلاکرخودکشی کرتے ہیں جسے قابض حکام حادثے کا نام دیتے ہیں۔ اگریہ خودکشی کا واقعہ نہیں ہے تویہ ایک بارپھر مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں کے ناقص حفاظتی معیارات اور پیشہ ورانہ مہارت کے فقدان کی عکاسی کرتا ہے۔