کھوئیرٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ سجنے کی تیاریاں جاری

یہ آزاد کشمیر کا ایک بڑا ایونٹ ہو گا 5.6.7.8 اکتوبر کو نامور کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے

اتوار 31 اگست 2025 12:55

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) کھوئیرٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ وادی بناہ تحصیل کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی خاور شہاب شہید کرکٹ سٹیڈیم میں فیصل شہید کرکٹ میلہ کھوئیرٹہ سپر لیگ سیزن 1 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ آزاد کشمیر کا ایک بڑا ایونٹ ہو گا 5.6.7.

(جاری ہے)

8 اکتوبر کو ٹیپ بال کرکٹ کے نامور کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے کھوئیرٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ سجانے کے لیے فیصل شہید کے سپانسر اور چاہنے والے بالکل تیار ہیں اس ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر بھر سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کر سکتی ہیں شائقین کرکٹ سے التماس ہے کہ اس رنگارنگ کرکٹ میلہ میں شرکت کریں آل پاکستان 3 اوپن آل آزاد کشمیر تحصیل لیول فیصل شہید کرکٹ میلہ کھوئیرٹہ سپر لیگ ٹوٹل انعام پانچ لاکھ روپے چیف سپانسر بلاول راجہ اٹلی ،سرپرست اعلیٰ راجہ عقیل یوکے،ٹورنامنٹ برانڈ ایمبیسیڈر تیمور مرزا اینڈ محمد عمیر ،چیف آرگنائزرز،سوداگر راجہ، سردار وسیم یونس، ٹورنامنٹ منیجر سردار خضر،راجہ آصف چیف آرگنائزر سردار وسیم یونس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کھوئیرٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے جس سے وادی بناہ کھوئیرٹہ کا نام کرکٹ کے میدان میں زندہ ہو گا ہمارے پاس سٹیڈیم ہونے کے باوجود اس لیول پر ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہو رہا تھا بلکہ باقی پورے آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر اور پاکستان لیول پر ٹیپ بال کے ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے وادی بناہ کھوئیرٹہ میں کرکٹ کے دروازے کھولے گئے اور لوگوں کو تفریح کا بہترین موقع میسر ہو گا کھوئیرٹہ کے نوجوان کوٹلی اور دیگر جگہ جا کر میچ دیکھتے تھے اب ان کو اپنے شہر کھوئیرٹہ میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے ٹیپ بال کے مشہور کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئے گے مزید کہا کہ فیصل شہید کرکٹ کلب سپانسر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہونے جا رہا ہے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ٹورنامنٹ کی ٹرافی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی کو وادی بناہ کھوئیرٹہ کی یادگار جگہوں کا ٹور بھی کروایا جائے گا اہلیان وادی بناہ سے گزارش ہے کہ یہ آپ کا ٹورنامنٹ ہے وادی بناہ مہمان نواز وادی ہے اور تمام اہلیان وادی بناہ کھوئیرٹہ نے مہمان کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال اور خیال رکھنا ہی-