یہ تو صرف شروعات ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا حوثیوں کو پیغام

ہم فیصلہ کریں گے کہ حوثی جماعت کے ساتھ جنگ کب ختم ہوگی، یسرائیل کاٹز

اتوار 31 اگست 2025 13:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل نے حوثی گروپ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ صرف ایک شروعات ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اتوارکو انہوں نے کہا کہ صنعا میں کیے گئے حملے میں حوثیوں کی حکومت، جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا، کے سربراہ احمد غالب الرھوی اور کئی وزرا قتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے حوثیوں کے اعلی رہنماں پر ایک فیصلہ کن اور بے مثال حملہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ حوثیوں کے ساتھ جنگ کب ختم ہوگی۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب یمن میں حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی حکومت کے سربراہ اور کئی وزرا کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔