غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

جرمنی،اٹلی،سوئیڈن ،اسرائیل میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،پاکستانی کمیونٹی کی بھی شرکت

اتوار 31 اگست 2025 13:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی،اٹلی،سوئیڈن ،اسرائیل میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،پاکستانی کمیونٹی نے بھی مختلف ممالک میں جاری مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔