لہاسہ ایکسپو ، پاکستانی دستکاریاں صارفین کی توجہ کا مرکزِبن گئیں

اتوار 31 اگست 2025 14:50

لہاسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ (تبت) کے دارالحکومت لاسا میں شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں پاکستانی ہنرمندی اور روایتی مصنوعات نے شرکاء کی توجہ حاصل کر لی۔ گوادر پرو کے مطابق آئدی، جو ایک تجربہ کار پاکستانی نمائش کنیدہ ہیں اور شی زانگ میں چھٹی بار تجارتی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں،انہون نے کہاکہ اس سال ہم نفیس اونکس کی مصنوعات اور ہاتھ سے بنے اسکارف لے کر آئے ہیں۔

چین کے مختلف شہروں میں منعقدہ تجارتی میلوں میں شرکت کے ذریعے مجھے شی زانگ کے لوگوں کی ثقافت اور مصنوعات کی پسند ناپسند کو سمجھنے کا قیمتی موقع ملا ہے۔گوادر پرو کے مطابق نمائش میں شریک نمائندے نے پاکستانی ہنر و دستکاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر زور دیا،پاکستان ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، جنہیں چینی مارکیٹ میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شی زانگ کے صارفین خاص طور پر ہماری پتھروں اور جیڈ سے بنی دستکاریاں، کانسی کے برتن، لکڑی کے فن پارے اور قالینوں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق آئدی نے پاکستانی مصنوعات کے منفرد فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہہماری ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء دیگر ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں شاندار قدر و قیمت فراہم کرتی ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ ہم مقامی ثقافت کا بغور مطالعہ کرتے ہیں اور اپنی مصنوعات کو اسی کے مطابق ڈھالتے ہیں۔

ثقافتی اقدار کو سمجھنا اور ان کا احترام کرنا کامیاب کاروباری تعلقات کی بنیاد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نمائش میں شی زانگ کی منفرد مقامی مصنوعات بھی نمایاں طور پر پیش کی گئی ہیں، جن میں تھانگکا پینٹنگز، مقامی خوشبو، یاک سے بنی اشیاء ، پہاڑی جو سے تیار کردہ مصنوعات، اعلیٰ معیار کا شہد، قدرتی پینے کا پانی، اور جدید ٹیکسٹائل شامل ہیں،یہ مصنوعات نہ صرف شی زانگ کی صنعتی ترقی کا مظہر ہیں بلکہ بین الاقوامی نمائش کنندگان کے لیے ثقافتی تبادلے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق نمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی، اور آئدی سمیت دیگر پاکستانی تاجروں نے اپنے امکانات کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔آئدی نے کہاکہ یہ ایونٹ چینی مارکیٹ کو سمجھنے اور مضبوط و بامعنی روابط قائم کرنے کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ یہ نمائش پہلی لہاسہ بین الاقوامی ثقافتی سیاحت نمائش 2025 وغیر ملکی تجارتی معیاری مصنوعات چائنہ ٹور - شی زانگ (لہاسہ) اسٹیشن کے عنوان سے جاری ہے ، جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 10 سے زائد ممالک کے 150 سے زائد نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں نیپال، فرانس، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔