م*ووٹ چوری کے ذریعے ایک دہائی سے زائد بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکار

اتوار 31 اگست 2025 18:40

Iنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)ووٹ چوری کے ذریعے ایک دہائی سے زائد بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکارہوکر رہ گیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق جعلی مینڈیٹ اور چوری شدہ ووٹوں پر قائم مودی سرکار کے احتساب کا وقت قریب آگیا ۔اپوزیشن کے انکشاف کے بعد بی جے پی کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی مزاحمت بڑھنے لگی ۔

بی جے پی کے بے لگام انتخابی فراڈ کے دن گنے جا چکے، مودی سرکار کڑی تنقید کی زد میں ہے۔قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ؛ یہ سب کو معلوم ہے کہ نریندر مودی ہمیشہ انتخابات ووٹ چوری کر کے جیتتے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے صاف بتا دیا ہے، بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

مودی کے عوامی مینڈیٹ کے کھوکھلے دعوے اپوزیشن کے ہاتھوں بے نقاب ہو گئے ہیں ۔

مودی سرکار کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ ووٹ چوری، جبر اور دھونس پر قائم ہے۔جمہوری نقاب کے پیچھے مودی سرکار دراصل آمریت اور ووٹ چوری کی مکمل تصویر ہے۔بی جے پی نے اپنی دھاندلیوں کو پاکستان دشمنی، قوم پرستی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کے پیچھے چھپایا۔بی جے پی کی اداروں کے استحصال اور دھاندلی شدہ انتخابات کے ذریعے مصنوعی فتوحات کی قلعی کھل چکی ہے۔