گ*پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات

اتوار 31 اگست 2025 18:40

ظ*تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ کو پاک ایران دوطرفہ دوستانہ و برادرانہ تعلقات و روابط کو مزید فروغ دینے کی کوششوں پر بریفنگ دی۔ ایرانی سفیر کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد حاصل پیش رفت پر زور دیا گیا۔

وزیر خارجہ عراقچی نے ایرانی صدر پزشکیان کی دورہ پاکستان میں پرتپاک اور شاندار میزبانی پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ ایرانی سفیرکے مطابق وزیر خارجہ عراقچی نے پاکستانی اعلیٰ حکام کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت پر اطمینان ظاہر کیا۔وزیر خارجہ عراقچی نے کہا ایران دوطرفہ تعلقات ک فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ عزم ایران کی حسنِ ہمسائیگی کی پالیسی کے عین مطابق ہے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران طے معاہدوں پر فعال عملدرآمد اور پیروی شامل ہے۔

ایرانی سفیرنے کہا کہ وزیر خارجہ عراقچی نے پاک ایران علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ مؤقف اور فعال تعاون کو بھی اجاگر کیا۔وزیر خارجہ عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے باہمی مفادات کے تحفظ کے ساتھ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ پر بھی زور دیا۔