گورنر سندھ کے زیرِ اہتمام گورنر ہائوس میں پانچویں روز بھی جشنِ عید میلاد النبی ؐ کی پرنور محافل کا سلسلہ جاری

اتوار 31 اگست 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں گورنر ہائوس کراچی میں 1500ویں جشنِ عید میلاد النبیؐ کی روحانی محافل کا پانچواں روز بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس پرنور تقریب میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

جشنِ عید میلاد النبیؐ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ میرے لیے اللہ کا انعام ہے کہ 12 ربیع الاول کے مبارک دن مجھے اس منصب پر بیٹھنے کی سعادت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے عام و خاص کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے تین خوش نصیب افراد کے لیے عمرے کے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جن میں جاوید احمد بمعہ والدہ اور ظفر اقبال کا نام نکلا۔