جسم کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ سندھ میں ڈاکو راج اوربے روزگاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 31 اگست 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جیئے سندھ محاذ(جسم)کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ سندھ میں ڈاکو راج اوربے روزگاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔مظاہرے کی قیادت جیئے سندھ محاذ کے مرکزی سیکرٹری غفار میرجت، ممتاز بروھی اور دِیگرکی۔ مظاہرین نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ پورے سندھ میں بدامنی عروج پر ہے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی لوٹا جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دن دہاڑے ہندو نوجوان کو قتل کیا جاتا ہے زبردستی ہندو نوجوان لڑکیوں کے مذہب تبدیل کیے جاتے ہیں لیکن سندھ حکومت اور ادارے خاموش ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات میں کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پرقبضہ نہ کیاجائے،دریائے سندھ پر 6 غیر قانونی کینالوں کی تعمیربند کی جائے ،سندھ کے قدرتی وسائل کی لوٹ ماربندکی جائے، ٹارگٹ کلنگ، ڈاکو راج، منشیات فروشی ،بدامنی ختم کی جائے،سندھ کے لوگوں کو روزگار دیاجائے اورسندھی ہندو بچیوں کو جبری مذہب تبدیلی کا نشانہ بنانا بند کیا جائے۔