[ جنوبی افریقن سیکیورٹی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

5 دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی وفد لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد کے وینیوز کا معائنہ کرے گا، پی سی بی اور متعلقہ ادارے انتظامات پر وفد کو بریفنگ دیں گے

اتوار 31 اگست 2025 19:20

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ ساوتھ افریقہ کی سیکیورٹی ٹیم آج (پیر) لاہور پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور اسلام آباد کا بھی دورہ کرے گا، جہاں وہ وینیوز پر کیے گئے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی وفد کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے دوران ٹیسٹ اور محدود اوورز کی سیریز کھیلی جائے گی۔