صوبائی مشیر برائے لوکل گورنمنٹ حکومت بلوچستان نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری سے سیکرٹری میر ظفر زہری کی ملاقات

اتوار 31 اگست 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) صوبائی مشیر برائے لوکل گورنمنٹ حکومت بلوچستان نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری سے سیکرٹری میر ظفر زہری نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اتوار کو ملاقات کے دوران صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ کو بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ریاستی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کر کے ملازمین کے مسائل ان کے سامنے رکھیں گے تاکہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

صوبائی مشیر برائے لوکل گورنمنٹ نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں ، حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور ان کے جائز مطالبات کو یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔اس موقع پر آل پاکستان سول سیکریٹریٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کے مرکزی اسپورٹس سیکریٹری ملک محمد یوسف خان عمرانی اور سیف الدین زہری بھی موجود تھے۔