Live Updates

ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو بچانا ہے،اس کے بعد تینوں بیراجوں کو بچانا ہے، جس کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

پنجاب کے دریاوں کو مانیٹر کر رہے ہیں،تریموں بیراج پر آنے والا ریلا سب سے پہلے سندھ پہنچے گااورتریموں سے پنجندتک پانی پہنچنے میں 5 دن لگ سکتے ہیں،مراد علی شاہ کی میڈئیا سے گفتگو

اتوار 31 اگست 2025 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا ہے ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو بچانا ہے،اس کے بعد تینوں بیراجوں کو بچانا ہے جس کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ کتنا پانی سندھ پہنچے گا،پنجاب کے دریاوں کو مانیٹر کر رہے ہیں،تریموں بیراج پر آنے والا ریلا سب سے پہلے سندھ پہنچے گااورتریموں سے پنجندتک پانی پہنچنے میں 5 دن لگ سکتے ہیں ہمارا اندازہ ہے کہ اج رات کو کسی وقت ٹریموں انتہائی اونچی حد تک پہنچ جائیگا،ابتہ تریموں کے اعداد و شمار سے اندازہ ہوگا کہ ہمارے پاس کتنا پانی آئیگا،انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے میپنگ کی ہوئی ہے کہ اگر پانچ سے سات لاکھ پانی آ جاتا ہے تو کتنے دیہات خالی کرانے ہیںاور7 سے 9 لاکھ اور اس سے بھی زیادہ پانی آنے کی صورت میں کتنے دیہات متاثر ہوسکتے ہیں ان دیہات کی درجہ بندی کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ سے اوپر گیا تو 2 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں ہم نے سپر فلڈ کی تیاری کی ہے، انتظامیہ کو نقشے دے دیے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کی ہنگامی امدادی ٹیمیں دائیں اور بائیں کناروں پر پہنچ چکی ہیںاورپرائیویٹ کشتیاں بھی کرائے پر لینے کیلئے کہہ دیا گیا ہے، ہماری کوشش جانی نقصان سے بچنے کی ہوگی،انہوں نے بتایا کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 948 ریلیف کیمپ لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے، موبائل ہیلتھ یونٹ متحرک ہیں،میڈیکل کیمپوں پر سانپ کے کاٹنے کے ویکسین سمیت تمام ادویات موجود ہیں،لوگ جتنے دن کیمپوں میں رہیں گے تو ان کو پکا ہوا کھانا دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

امید ہے اس مرتبہ سیلابی ریلے زیادہ نہیں چلیں گے، ہمارے بند بھیگ چکے ہیں، گڈو سے ساڑھے پانچ لاکھ پانی گذار چکے ہیں،2010 میں گڈو بیراج سے 11 لاکھ پانی گذر چکے ہیں، اس مرتبہ اگر 9 سے 10 لاکھ پانی آتا ہے تو بھی یہ انتہائی مشکل ہوگا،گڈو سے سکھر تک رائٹ بینک پر 6 انتہائی حساس مقامات موجود ہیں، کچے کے بند کا معائنہ کیا اور تیاریاں دیکھی ہیں،تمام وزرا اور ایم پی ایز کو سیلابی ایمرجنسی ڈیوٹیوں پر لگادیا گیا ہے، تمام کے تمام ذمہ داران فیلڈ میں بندوں کی نگرانی کیلئے موجود ہیں،انہوں نے بتایا کہ لیفٹ بینک پر سب سے زیادہ حساس شینک بند ہے، شینک بند پر بھی ہماری تیاری پوری ہے اور ہم انہیں بچانے میںضرور کامیاب ہونگے وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فوج سے ہم رابطے میں ہیں، کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بات ہوئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو مسلسل رابطے میں ہیں اور انتظامات کا پوچھتے رہتے ہیں،صدر آصف علی زرداری کا رات اور صبح بھی فون آیا اورانہو ں نے بھی ہدایات دی ہیں ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات