ڈاکٹر سلیم حیدر کا امریکہ میں دل کا کامیاب آپریشن

اتوار 31 اگست 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر کا امریکہ کے شہر نیویارک میں دل کا کامیاب آپریشن کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، پارٹی کارکنان نے ڈاکٹر سلیم حیدر سے رابطہ کرکے ان کی خیرت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطاء کرے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر کارڈیک ایبلیشن کے طریقے سے دل کا آپریشن نیویارک کے لانگ آئی لینڈ کے مانٹولا میں واقع ون تھراپ کارڈیک اسپتال میں ہوا ، اس آپریشن کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے ان کی خیریت معلوم کرنے والے اور ان کیلئے دعائے صحت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد پاکستان آکراپنی سیاسی سرگرمیاں واپس شروع کریں گے۔