Live Updates

پورا ملک سیلاب زدہ ہو چکا ،مال مویشیوں سمیت لوگوں کا مال پانی کی نذر ہو گیاہے، لیاقت بلوچ

حکومت کشکول اٹھا کر بیرونی دنیا سے بھیک مانگ رہی ہے ،اپنے وسائل سیدھا کرنے کا ہوش نہیں، نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 31 اگست 2025 20:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پورا ملک سیلاب زدہ ہو چکا ہے لوگوں کے گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا،مال مویشیوں سمیت لوگوں کا مال بھی سیلاب کی نذرہو گیا اور بستی کی بستیاں اجڑ گئیں اور سیلاب زدگان آج بھی مدد کے لئے ترس رہے ہیں وہ جماعت اسلامی چکوال کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بلدیاتی انتخابات کا بل منطور کر چکی ہے لیکن تا حال بلدیاتی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے اگر بلدیاتی انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر سطح پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔انہوں نے کہا حکومت کشکول اٹھا کر بیرونی دنیا سے بھیک مانگ رہی ہے اور انہیں اپنے وسائل سیدھا کرنے کا ہوش نہیں۔

(جاری ہے)

کنونشن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔نجی ہال کے باہر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے اورمرد و خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ڈاکو راج ہے عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے ۔جن دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا ان میں امیر شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،جنرل سیکرٹری رُسل خان بابر،ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب عرفان یونس ایڈ ووکیٹ ، امیر جماعت اسلامی چکوال شہر ملک افتخار احمد اعوان شامل ہیں۔

لیاقت بلوچ ہ کہا کہ حکومت سرکاری اہم اداروںکو پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں بیچ رہی ہے۔ایک اور قراداد منظوری کے لئے پیش کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کو پرائیویٹ ہاتھوں میں نہ دیا جائے اور ڈی ایچ کیو کے ڈیٹا انٹری آپریٹروں کو گیارہ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے اور ان کو نوکری پر بر قرار رکھا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات