ظلم کے نظام،لاقانونیت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

بلوچستان میں جماعت اسلامی کی انتخابی کامیابی قائدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہواہے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 31 اگست 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ باجوہ کوایکسٹینشن دینے میں سب نے ساتھ دیاجماعت اسلامی نے مخالفت کی ہم نے ہمیشہ آمریت لاقانونیت کے خلاف عملی جدوجہد کیاجماعت اسلامی پرپابندیاں لگی بانی جماعت کوپھانسی کی سزاہوئیجماعت اسلامی نے بنگالیوں کاساتھ اورانڈین ایجنٹوں کی مخالفت کی۔

جماعت اسلامی کی84سال میں ہرآمروآمریت کامخالفت کیاجماعت اسلامی نے ہرآفت مصیبت وپریشانی میں بہترین خدمات سرانجام دیا تعلیمی ادارے چلارہے ہیں نئی دیانتدارقیادت تیارکی۔جماعت اسلامی نے حقوق بلوچستان کیلئے لانگ مارچ کیااسلام آبادمیں بیٹھی بہنوں کیلئے جدوجہد،ان کے مطالبات کی کھل کرحمایت کی جرمنی وبیرون ملک بیٹھے لوگ ہمارے لانگ مارچ کی مخالفت اورہمارے لانگ مارچ کوناکام کہتے ہیں ہم بیرون ملک بھاگے لوگوں کویہ حق نہیں دیتے کہ وہ ہماری جدوجہدکی مخالفت یااس پرجھوٹے تبصرے کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام 84ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ ظلم کے نظام،لاقانونیت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔جماعت اسلامی ظالموں اورسیاست،عدلیہ،فوج ومیڈیاپرقبضہ کرنے والوں کے خلاف قوم کومتحدکررہے ہیں۔فوجی آمروں نے جماعت اسلامی کی کامیابی وترقی کی مخالفت کی جماعت اسلامی کواسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم کہاجاتاہے لیکن حکومت دی جاتی ہے نہ حکمرانی میں حصہ دیاجاتاہے۔

ہمارے اکابرین نے جوانیاں قربان کرکے جماعت اسلامی کویہاں تک پہنچایا۔بلوچستان میں جماعت اسلامی کی انتخابی کامیابی قائدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہواہے۔بدقسمتی سے ہم 14اگست یوم آزادی کے دن بھی انٹرنیٹ بندش،سوشل میڈیابندش،بارڈربندش،بجلی گیس وشاہراہوں کی بندش کاشکارہیں۔پنجابیوں کویہ خوف دلانے والے ریاست ہیں کہ بلوچستان نہ جاوقتل ہوجاوگے۔

ہم سب ایک تھے ہیں اوررہیں گے۔بلوچستان میں چاروں طرف پابندی، لیکن منشیات کی کاشت وکاروبارزوروں پر،ڈیتھ سکواڈآزادہیں۔ہم بلوچستان نہیں قیدخانے میں رہتے ہیں آج کادن عزم کادن ہیں ہم جمہوری پرامن جدوجہد کی طرف لوگوں کو دعوت دیتے ہیں ہم پاکستان سے نہیں ظالمانہ نظام کے خلاف ہم فوج سے نفرت نہیں فوج کی سیاست وکاروبارمیں مداخلت اورظلم وجبرکے خلاف ہیں بندوق سے خوشحالی نہیں قلم روزگاراورترقی سے خوشحالی آسکتی ہے ہم جمہوری پرامن راستہ نہیں چوڑیں گے ہم نے 84سال میں جمہوری مزاہمت کاراستہ اختیار کیاجس کی وجہ سے ہم متحدہرعزم اورسرخروہیں۔

بلوچستان میں پرامن جمہوری جدوجہد ظلم وجبر،لاقانونیت کاراستہ روکھے گاعوام کوحقوق وانصاف ملیگابلوچستان کے عوام پرانٹرنیٹ بند،شاہراہیں بند،بارڈربندکرنے والوں کوحکمرانی کااختیارنہیں انٹرنیٹ شاہراہیں ٹرینیں بارڈربازارتجارت بندکرکے یوم آزادی ویوم دفاع منانے والے کیسے اپنے آپ کوآزادسمجھتے ہیں۔84ویں یوم تاسیس کی تقریب سے نیشنل پارٹی کی رہنما ایم پی اے کلثوم نیازبلوچ،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرپارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی،عبدالنعیم رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جمودکاشکارہے جمہوریت کوڈیلے کرنے کی کوشش ہورہی ہے اکثریت کومسترد اقلیت کومستردکیاگیاہے جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ اپنی مرضی چلاکرمن چاہے لوگوں کومسلط کیا ہیں میڈیاپارلیمنٹ اورسب کچھ کنٹرولڈہیں۔

میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی جمہوریت کونقصان پہنچ رہاہے سیاسی جماعتوں کو اپنے اہداف پرعمل کرناچاہیے الحمداللہ جماعت اسلامی میں جمہوریت جمہوریت نوازوں سے بہت زیادہ ہے ملک میں ظلم وجبر لاقانونیت کے خاتمے کیلئے عوام وجمہوری قوتیں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بدقسمتی سے پاکستان میں پارٹیاں کم اورپارٹیوں کے نام پرخاندانی موروثی پراپرٹیاں بہت زیادہ ہیں یوم تاسیس تقریب سے جمیل احمد مشوانی،سلمان گل ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔