Live Updates

ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر خان کا حلقہ135 سید والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 14:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ سید والا میں حلقہ 135سے تعلق رکھنے والے ممبر پنجاب اسمبلی اغا علی حیدر خان کا دریائے راوی کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ متاثرین کے حالات سے آگاہی ڈیوٹی پر معمور سرکاری عملہ سمیت سیلاب زدگان کو ریلیف کیمپوں تک کھانا پہنچایا متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کے لیے حکومت تمام وسائل استعمال کرے گی آغا علی حیدر خان کی متاثرین کو یقین دہانی بتایا جاتا ہے کہ ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر خان نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کے دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا لوگوں کے مسائل معلوم کیے اور ریلیف کیمپوں میں انہیں کھانا پہنچایا بعد ازاں متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے آغا علی حیدر خان نے کہا کہ جب سے پنجاب میں سیلاب آیا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ دن رات متاثرین سیلاب کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے صوبہ بھر کے سرکاری افسران کے ساتھ تمام ممبران کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے حلقہ میں رہیں لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں آغا علی حیدر خان نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں متحد ہے حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان نے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں پنجاب میں دریائی علاقوں میں فصلیں مکمل طور پر ڈوب چکی ہیں کسان کنگال ہو چکے ہیں کسانوں کی بالی اور انہیں دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر متاثرہ گاں میں ریلیف کیمپ لگائیں جہاں متاثرین کو تمام سہولتیں مہیا ہوں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات