پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، سرقہ شدہ طلائی زیورات اور رقم 50 ہزار برآمد کر لی

پیر 1 ستمبر 2025 15:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) تھانہ پنیاں پولیس کی کاروائی ، محلہ گھڑی گھر میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، سرقہ شدہ طلائی زیورات اور رقم مبلغ 50 ہزار روپے برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنیاں کی حدود محلہ گھڑی میں گزشتہ روز گھر میں چوری کا واقع رونما ہوا۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزم کامران کے خلاف زیر دفعہ 380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کامران ولد زرین تاج سکنہ بٹگرام حال حطار کو گرفتار کرکے قبضہ سے سرقہ شدہ طلائی زیورات اور رقم مبلغ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔ \378