
منظر نقوی کے بھائی سید منور حسین نقوی انتقال کر گئے،کراچی ایڈیٹرز کلب کا اظہار تعزیت
پیر 1 ستمبر 2025 16:05
(جاری ہے)
انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)میں بھی طویل خدمات سر انجام دیں، جہاں وہ Higher Education News کے ایڈیٹر رہے اور ترقی پا کر ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر فائز ہوئے۔
ریٹائرمنٹ کے وقت وہ اسی عہدے پر تعینات تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ صحافت کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف انگریزی اخبارات میں اپنی خدمات انجام دیں۔ فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل میں وہ نہ صرف ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھے بلکہ ایک مقبول ہفتہ وار کالم "کیپیٹل واچ" بھی لکھتے تھے، جس میں سیاسی، معاشی اور سماجی امور پر گہری بصیرت کا اظہار کرتے تھے۔مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹے عباس نقوی اور بیٹی صدف نقوی کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ، ساتھی صحافیوں اور دوست احباب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر ، آغا مسعود حسین،کرنل (ر)مختار بٹ،اقبال جمیل،نعیم طاہر،زیڈ ایچ خرم،نعیم الدین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سید منور حسین نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ منور حسین نقوی صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے ۔مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔کراچی ایڈیٹرز کلب کے عہدیداران نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تمام احباب سے سور الفاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔مزید قومی خبریں
-
بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کا معاملہ‘ سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع
-
رواں سال کا پہلا پورا چاند’’ سپر مون‘‘ 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا
-
پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گی؛ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں
-
پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، پاکستانی ہائی کمیشن
-
چینی کی ڈبل سنچری،پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
-
حکومت سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی موبائل سِم بلاک، قومی شناختی کارڈ و پاسپورٹ معطل کرنے پر غور
-
کراچی 15 سال میں اپنے حق کے 3360 ارب روپے سے محروم کیا گیا، یونس ڈاگھا
-
فیلڈ مارشل پاکستان کیلئے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا،طلال چوہدری
-
شیرانی میں فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی روشن دلیل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
یوسف رضا گیلانی کی ملا ئیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر اور سینیٹ کے صدر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.