Live Updates

بے لوث ہو کر بلا کسی غرض کے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں‘ ضیاء الدین انصاری

پیر 1 ستمبر 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک بے لوث، مخلص اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو کسی ذاتی مفاد یا سیاسی مقصد کے بغیر سیلاب سے متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہم خدمت خلق کو اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داری سمجھتی ہے،جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، ہم اقامت دین کو فرضِ عین سمجھتے ہیں اور اسی مشن پر گامزن ہیں،عوامی کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران عوام خدمت دینی فریضہ سمجھ کر یں اور گلی، محلے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام توانیاں صرف کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 154 کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتیہوئے کیا، جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کنونشن کا مقصد عوام کو جماعت اسلامی کے مشن، خدمات اور اقامت دین کی جدوجہد سے آگاہ کرنا تھا۔کنونشن میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء فرید احمد پراچہ،ڈپٹی سیکرٹری لاہورڈاکٹر محمود احمد،امیر شرقی لاہور میاں خبیب نذیر، نائب امیر شرقی لاہورزبیر صدیقی، صدر کسان بورڈ وسطی پنجاب میاں رشید منہالہہ، امیر زون 154 عرفان احمد قریشی، صدر سیاسی کونسل چوہدری اکرم سندھو، قیم زون قاری ناظر حسین شاکر، ڈاکٹر شہزاد، رفیق احمد اعوان، توقیر احمد خان اور عبد الواحد باجوہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

کنونشن میں عوامی کمیٹیوں کے عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہلِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن کا اختتام دعا پر ہوا اور عوام نے جماعت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات