Live Updates

قصور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ

سیلابی پانی کے ریلے نے پاک بھارت سرحدی حدود کو متاثر کیا

پیر 1 ستمبر 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) قصور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کردی گئی۔ تقریب سیلابی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کی گئی۔

(جاری ہے)

گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ گرانڈ اور راہداری میں سیلابی پانی جمع ہونے پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کی گئی۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بند ٹوٹنے کی وجہ سے بارڈر پر پانی داخل ہوا۔ سیلابی پانی کے ریلے نے پاک بھارت سرحدی حدود کو متاثر کیا۔ سیلابی پانی کے انخلاء تک پریڈ کی تقریب منسوخ رہے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات