Live Updates

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا ہنگامی دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 18:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی سی کمیٹی روم میں دریائے ستلج میںنموجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میںنڈپٹی کمشنر عمران علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو، ایڈیشنل دپٹی کمشنر جنرل، انچارج ریسکیو 1122، سی ای او زہیلتھ وایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ودیگر متعلقہ اداروںنکے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے ستلج میں 3لاکھ 85ہزار کیوسک کا غیر معمولی سیلابی بہائو ریکارڈ کیا گیا۔ستلج میں اس وقت 2لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی ہے۔جو پچھلے 7دنوں سے مسلسل گزررہا ہے۔

(جاری ہے)

ستلج سیلاب سے قصور کے 148موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 70ہزار افراد کو محفوظ مقامات و ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا۔1لاکھ69ہزار مویشیوں کو بیڑوں کی مدد سے محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا۔

ضلع بھر میںن17ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے لیے تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی پی ایس قصورمیں شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ وہاںنپر،بچوں کیلئے قائم کلاس روم،میڈیکل و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سیلاب متاثرین کیلئے پورے پنجاب کے دورے کررہی ہیں جن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین کارکردگی پر قصور انتظامیہ کو بے حد سراہا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان کے دورے کے موقع پر ڈی سی قصور عمران علی، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سیلاب کی صورتحال کے دوران کام کرنے والے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، رینجرز، لائیو سٹاک، ایجوکیشن و دیگر اہلکاران میں نقد چیکس بھی تقسیم کیے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات