امیر مقام کا گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر اظہار افسوس

پیر 1 ستمبر 2025 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے شہداء کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہر آزمائش میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا،دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انجینئر امیر مقام نے حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل ، فلائٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک امیر کی بلندی درجات کی دعاکی۔