شنگھائی تعاون تنظیم کا 25 واں سربراہی اجلاس‘ علاقائی ترقی و تجارت کیلئے سنہری موقع ہے ، عاطف اکرام شیخ

پیر 1 ستمبر 2025 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) ایس سی او چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ہم نے رکن ممالک کے درمیان کاروباری برادریوں (B2B) کے روابط کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔وزیراعظم کی متحرک سفارتکاری اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے اقدامات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے خود کو ایک مؤثر اور بااعتماد علاقائی بلاک کے طور پر منوایا ہے۔

ایس سی او میں پاکستان کی شمولیت نے خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ تنظیم اب صرف تجارتی اتحاد نہیں رہی بلکہ یہ علاقائی امن اور اسٹریٹجک توازن کی ضامن بھی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاایس سی او کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریاں اور کردار نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ یہ خطے میں پائیدار ترقی اور باہمی اعتماد** کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس سی او چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ہم نے رکن ممالک کے درمیان کاروباری برادریوں (B2B) کے روابط کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش رہی ہے کہ رکن ممالک کے نجی شعبے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوں تاکہ اقتصادی ترقی صرف سرکاری سطح تک محدود نہ رہے بلکہ عوامی سطح پر بھی حقیقی ثمرات پہنچیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اجلاس میں فعال کردار کو قومی فخر قرار دیا۔ اور کہا کہ وزیراعظم کی متحرک سفارتکاری اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے اقدامات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، اقتصادی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کی نئی بنیاد رکھے گا۔