Live Updates

ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ بھی مفاد عامہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے،صلاح الدین نورزئی

پیر 1 ستمبر 2025 19:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے آفیسران نے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر سپرنٹنڈننگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی پروجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عابد علی کھوسہ فرخ شہزاد اور رسول بخش پندرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کی کینالز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ بھی مفاد عامہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے تمام اضلاع میں مشینری آب کلانی میٹریل سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلابی گزرگاہوں کی بھی صفائی کروائی گئی ہے تاکہ سیلابی ریلوں کو رکاوٹ نہ آئے تمام اضلاع میں متاثرین کے لیے محفوظ مقامات کی بھی نشاہدہی کی گئی ہے جبکہ ایریگیشن حکام سندھ ایریگیشن حکام سے قریبی روابط میں رہیں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات کیے جائیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات