ة صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

/ کاغذات لینے والوں میں مہر محسن ارائیں، میاں سلطان رانجھا، اویس مڈھیانہ، ربنواز رانجھا، راؤ قیوم سمیت دیگر شامل

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

ک*سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا، تاہم پہلے روز کوئی بھی امیدوار کاغذات جمع نہ کرا سکا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی 73 کیلئے اب تک 15 امیدوار کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات لینے والوں میں مہر محسن ارائیں، میاں سلطان رانجھا، اویس مڈھیانہ، ربنواز رانجھا، راؤ قیوم سمیت دیگر شامل ہیں۔

امیدوار 3 ستمبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ اسکروٹنی 8 ستمبر کو ہوگی اور حتمی فہرست 15 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ حلقہ پی پی 73 میں 5 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انصر ہرل کو عدالت سے 10 سال کی سزا ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہی