اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں

پیر 1 ستمبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

(جاری ہے)

موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ، سری نگر ہائی وے پر پانی کھڑا ہوگیا۔