ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر عاطف سمیت پانچ افراد کی شہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 1 ستمبر 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر عاطف سمیت پانچ افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت و اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پرفخر ہے مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک ذمہ دار اور کارکنان میجر عاطف ان کے ساتھ شہید ہونے والے تمام شہدا کو سلام تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ میجر عاطف سمیت تمام شہدا کے درجات بلند کریاور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔