فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری

90سے زائد مقا ما ت پر واردا توں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے

منگل 2 ستمبر 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری90سے زائد مقا ما ت پر واردا توں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطا بق ناظم آباد کے قریب رحمانیہ روڈ پر شہزاد سے جھپٹا مار کر فون 275 ج ب کے عابد سے 28ہزار فون عبداللہ کالونی کے افضل کی حویلی سے گائے چوری 265 رب کے ذیشان سے سوا لاکھ لوٹ لیے 83 گ ب کے امان اللہ سے موٹرسائیکل نقدی فون چھین لیا ذوالفقار کالونی کے کاشف سے 90ہزار خانوآنہ چوک میں علی حیدر کی شاپ سے بھاری مالیت کی گندم 275 رب کے سید علی حیدر سے 25ہزار فون جیل روڈ پر محمد حسنین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون ضلع کچہری میں مہ جبیں اقبال کے چیمبر سے لا کی بکس وسامان چوری انار کلی بازار کے قریب افتخار سے 30ہزار فون ضلع کچہری کے باہر سے نائلہ سے پرس چھین لیا شہباز ٹائون کے عبیداللہ سے ڈیڑھ لاکھ طلائی چین چھین لی محلہ شریف پورہ کے عبدالرحمن کے گھر سے سامان چوری راجے والا کے قریب محمد عمر سے نقدی فون 219رب کے شہباز مسیح سے سوا لاکھ روپے کمپیوٹر چوری ظفرآباد کے گل اکبر کے گھر سے طلائی زیورات نقدی چوری مدینہ ٹائون کے احتشام الحق سے لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی کینال روڈ پر عثمان سے 70ہزار روپے فون کشمیر چوک کے قریب سلیم سے 4ہزار فون میاں پنڈ کے ارسلان سے نقدی فون زین العابدین سے فون چھین لیا 50ج ب کے علی شیر کے گھر سے سامان چوری 201 رب کے ندیم احمد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا 197 رب کے اکرم سجاد سے نقدی فون 114 ج ب کے شوکت علی کی حویلی سے 4بکرے چوری 126 گ ب کے اسحاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی 118 گ ب کے محمد قمر سے 34ہزار فون 631گ ب کے سرفراز سے نقدی فون 452گ ب کے ناصر کے گھر سے 4لاکھ سامان چوری 414گ ب کے رحمت اللہ سے موٹرسائیکل قصبہ تاندلیانوالہ کے زاہد حسین سے موٹرسائیکل نقدی فون جناح ٹائون کے محمد حسن سے نقدی فون 597 گ ب کے بوٹا کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری محلہ ابرار پورہ کے مقبول کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات نقدی سامان لوٹ لیا 139گ ب کے عظمت کی حویلی سے مویشی چوری نئی سمندری کے اسرار کے گھر سے مویشی چوری 478 گ ب کے احسان الحق کے ڈیرہ سے مویشی 171گ ب کے امجد سے موٹرسائیکل 211گ ب کے منشا کے گھر سے بیٹی کے جہیز کا 7لاکھ کا سامان چور لے اڑے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نواز شریف پارک سے حمزہ انور سدھار سے وسیم انجم مقبول روڈ سے عدنان علی عوامی ٹائون کے شاہد 225 رب کے ارسلان اکبر کالونی کے ابوبکر ڈی ٹائپ کالونی گول سے حمزہ باغ جناح سے حمزہ شکیل ڈی گرائونڈ سے زبیر حسین عامر سہیل بھٹی مدینہ ٹائون کے مزمل نعیم 208رب کے نبیل سرور نلکہ کوہالہ کے فیصل 2ج ب کے شکیل چک جھمرہ سٹی سے شکیل وقار ٹائون جڑانوالہ کے شیراز علی 433 گ ب کے دلبر علی 200 رب کے بابر علی 65گ ب کے سہیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی