موجودہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں کامیاب ہو گئی ہے ، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

منگل 2 ستمبر 2025 13:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، عوام کو ریلیف کی فر اہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرچوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو گمراہ کیا اور اپنے دورحکومت میں ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔

پاکستانی قوم اب پی ٹی آئی کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔موجودہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں کامیاب ہو گئی ہے اور انشاء اللہ جلد عوام کو جلد مزید ریلیف ملتا نظر آئے گا۔چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سرگودھا شہر کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔