نوشہرہ ورکاں، پانچ بچوں کے باپ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر درج

منگل 2 ستمبر 2025 13:09

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں میں 40سالہ شخص کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی رپورٹ پردرج کیاگیا۔

(جاری ہے)

مدعیہ رضیہ بی بی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانچ بچوں کی ماں ہے اور گزشتہ روز اسکا خاوند رمضان بازار سے دہی لینے گیا تو ملزم ملک اعجاز نے اسے اپنے گھر لے جا کر ہوروں ،مکوں اور ڈنڈے سے تشدد کر کے زخمی حالت میں آہنی پیٹی میں بند کر دیا جس سے اسکا خاوند شدید چوٹوں سے جاں بحق ہو گیا جس کا علم اسے جیٹھ کے بتانے پر ہوا ،مقتول کا تعلق قصاب فیملی سے ہے اور اقبال و بشارت قصاب کا بھائی بتایا گیا ہے،جبکہ ملزم ملک اعجاز احمد نوشہرہ ورکاں پولیس کی حراست میں ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :