پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی خدمت کی علامت اور کارکنان کی خدمات کا منہ بولتا اعتراف ہے، شگفتہ نورین کاظمی

منگل 2 ستمبر 2025 18:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے سابق سینئر مشیر حکومت اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد ریاض کو چیف کمشنر پاکستان سکاؤٹس بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف چوہدری محمد ریاض کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی خدمت کی علامت اور کارکنان کی خدمات کا منہ بولتا اعتراف ہے پارٹی کے ایک تجربہ کار، مخلص اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما کو یہ اہم ذمہ داری سونپنا احسن اقدام ہے،انھوں نے صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ ادی فریال تالپور کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے ہمیشہ پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنان کو عزت و تکریم سے بھرپور مقام دیا،انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض کی تعیناتی سے نہ صرف پاکستان سکاؤٹس کی تنظیم مزید فعال اور منظم ہو گی بلکہ نوجوانوں کو قومی خدمت اور کردار سازی کی طرف راغب کرنے میں بھی نمایاں کامیابیاں مل سکیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو ہمیشہ نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر یقین رکھتی ہے اور انہیں ہر میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چوہدری محمد ریاض اپنی قابلیت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان سکاؤٹس کو عالمی سطح پر بھی ایک نمایاں مقام دلائیں گے۔