
کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ نے کلائمیٹ کویسٹ کا پاکستان ایڈیشن متعارف کرا دیا
منگل 2 ستمبر 2025 15:47
(جاری ہے)
کورس ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں بنیادی آگاہی فراہم کرتا ہے اور عالمی سائنس کو پاکستان کے اہم مسائل جیسے 2010ء کے سیلاب، 2017ء کی ہیٹ ویو، لاہور کی فضائی آلودگی اور قومی پالیسیوں (مثلاً سیلاب سے بچائو کے منصوبے) سے جوڑتا ہے۔
کلائمیٹ کویسٹ طلبہ کو یہ صلاحیت دیتا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کو عملی منصوبوں میں ڈھالیں اور پائیداری و ماحولیاتی لچک کو فروغ دینے کے لیے اپنی کمیونٹی میں اقدامات کریں۔پاکستان میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سکولوں کے سربراہان، پالیسی ساز، صحافی اور وزارتِ ماحولیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم ، وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا فیصل خان تراکئی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر موجود تھیں۔چیف ایگزیکٹو کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ پیٹر فلپس نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کی فرنٹ لائن پر ہے، لیکن یہ دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی میں سے ایک کا بھی گھر ہے، جو لچک، جدت اور صلاحیتوں سے بھری ہوئی ہے۔ کلائمیٹ کویسٹ کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کی سائنس کو سمجھیں بلکہ اپنے کمیونٹیز میں حقیقی فرق ڈالنے والے حل بھی تیار اور قیادت کریں، پاکستان میں کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کہا:"کلائمیٹ کویسٹ پاکستان صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ عمل کے لیے ایک پکار ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ہے تاکہ وہ آج اور کل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی لچک اور ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ جب ہم مقامی تناظر کو عالمی تعلیم کے ساتھ جوڑتے ہیں تو ہم طلبہ کو اپنے آپ کو ماحولیاتی رہنما اور اپنی کمیونٹیز کے سفیر کے طور پر دیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔"افتتاحی تقریب میں ایک پینل ڈسکشن بھی شامل تھی جس کی میزبانی طلعت حسین نے کی۔ پینل میں ڈاکٹر مہرین مجتبیٰ (ڈائریکٹر کلائمیٹ چینج، نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور سابق وفاقی وزیر/وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل تھے۔ پینل ڈسکشن کا موضوع "کلاس روم میں ماحولیات: ایک لچکدار مستقبل کے لیے تعلیم" تھا۔یہ اقدام عالمی فریم ورک کا حصہ ہے، کلائمیٹ کویسٹ مزید ممالک اور عمر کے گروپس تک توسیع پائے گا اور مواد و اسیسمنٹس کو تازہ ترین سائنسی تحقیق کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔
مزید قومی خبریں
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
-
ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
-
مریم نواز کی غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف
-
پنجاب بھرمیں 1196ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1393زخمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کیلئے کھانے کی فراہمی
-
عشرہ رحمت للعالمینﷺ کی تقریبات، چیئرمین سینیٹ کی قوم کو مبارکباد
-
لاہورہائی کورٹ کا 6 سال قبل اغوا خاتون کو24 گھنٹوں میں بازیاب کراکرپیش کرنے کا حکم ‘ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ طلب
-
مریم نواز کا گلگت بلتستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے افسران اورجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.