Live Updates

اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں پنجاب کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تیز بارشوں کا الرٹ جاری

منگل 2 ستمبر 2025 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں پنجاب کے علاقوں بشمول سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر تیز بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور اور ملحقہ علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔یہ بارشیں پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل بڑھا سکتی ہیں۔دریائوں، ندیوں اور نالوں سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، بجلی کے تاروں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات