Live Updates

بھارتی سیاسی منظرنامے پر بی جے پی حکومت کو شدید دھچکے لگنے لگے

منگل 2 ستمبر 2025 18:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) بھارتی سیاسی منظرنامے پر بی جے پی حکومت کو شدید دھچکے لگنے لگے ہیں۔ معروف بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی سیاسی گرفت کمزور پڑ رہی ہے اور آر ایس ایس کی قیادت نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بہار انتخابات بی جے پی کے لیے موت یا زندگی کا امتحان ثابت ہوں گے۔

بی جے پی اگرچہ پندرہ ریاستوں میں حکومت کر رہی ہے، لیکن عوامی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔دی وائر کے مطابق مودی سرکار نے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو سیاسی مخالفین کو دبانے اور منتخب حکومتیں گرانے کے لیے استعمال کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کو انتخابی کمیشن کی تقرری کمیٹی سے نکالنا مودی حکومت کا متنازعہ قدم تھا، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ناکامیوں، سماجی تقسیم، بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی اور خارجہ پالیسی کی غلطیوں نے عوامی عدم اطمینان کو بڑھا دیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی بھارت کا اثر و رسوخ کمزور پڑ چکا ہے اور مودی کا ''میک انڈیا گریٹ اگین'' نعرہ ناکام ہو چکا ہے۔راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے عوام کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے انکشافات سے انتخابی بے ضابطگیاں منظر عام پر آئیں۔ دی وائر کا کہنا ہے کہ بہار میں شکست بی جے پی کے زوال کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے اور 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی پہلے ہی 60 سے زائد نشستیں گنوا چکی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات