پیمرا کا کرائم سین اورسی سی ٹی وی فوٹیج نشرکرنے پر پابندی

ًملزمان کے انٹرویوز اور برآمدہ سامان دکھانے پر بھی پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

منگل 2 ستمبر 2025 21:12

پیمرا کا کرائم سین اورسی سی ٹی وی فوٹیج نشرکرنے پر پابندی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) پیمرا نے ملک بھر کے ٹی وی چینلز کو کرائم سینز اور سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کرنے سے روک دیا ہے۔ ہدایت نامہ سندھ پولیس کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیمرا کے مطابق ملزمان کے زیرِ حراست انٹرویوز نشر کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، ٹی وی چینلز کو برآمدہ سامان دکھانے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام منیجرز، نیوز ایڈیٹرز اور گرافک ڈیزائنرز کو اس فیصلے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ پیمرا نے واضح کیا ہے کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :