ق*نوآبادیت اور قومی محکومی کے خلاف ہمارے اکابرین نے تاریخی جدوجہد کی ،اسلم بلوچ

منگل 2 ستمبر 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ بدترین نوآبادیاتی نظام کا شکار ہے لیکن بلوچ نے کبھی بھی اس کالونیل ازم کو تسلیم نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج کوئٹہ میں بی ایس او پجار کے زیراہتمام اسٹیڈی سرکل بعنوان بلوچ قوم کی شناخت اور نوآبادیاتی ریاست ، سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ ، وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ ، عصمت بلوچ نے بھی خطاب کیا اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم دنیا کے اندر ایک باوقار قوم کی حیثیت سے اپنا وجود رکھتا ہے کیونکہ وہ وسائل سے مالا مال سرزمین بارہ سو کلومیٹر ساحل اور بے شمار وسائل کا مالک ہے اور اور جس خطے پر بلوچ آباد ہیں اس کا دنیا بھر میں انتہائی اہمیت کا حامل جغرافیائی اہمیت ہے ایک مضبوط زبان اور خوبصورت ثقافت رسم و رواج کا مالک ہے ، اسلم بلوچ نے کہا کہ دنیا کے اندر نوآبادیاتی نظام آج بھی اپنے خطرناک شکل میں موجود ہے مگر دنیا کے اندر بہت سی ریاستوں نے نوآبادیات سے چھٹکارا حاصل کی ہے کسی زمانے میں امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک بھی برطانوی ریاست کے نوآبادت تھے آج اس تسلط سے آزاد ہیں بلکہ ترقی یافتہ بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ایک نوآبادیات کے نوآبادیات ہیں پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے یہاں کوئی انتظامی صوبہ نہیں قومی وحدتیں ہیں اور پنجاب کی آبادی و اداروں میں بالادستی کی بدولت بلوچ سندھی اور پشتون کا نو آبادیات بناکر ان کے وسائل کو لوٹا جارہا اور اس کے ساتھ اس بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ان کی زبان ثقافت اور رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیئے نت نئے حربے استعمال کیا جارہا ہے مادری زبانوں میں تعلیم کے حصول کو شجر ممنوعہ قرار دی گئی ہے سیاسی اختیار سلب کیا گیا ہے یونیورسٹی کی سطع پر بلوچی براہوئی اور پشتو تعلیم ختم کی گئی ہے سیاسی بیگانگی پھیلانے کی دانستہ کاوشیں جاری ہیں تعلیمی اداروں میں منشیات کی تو اجازت ہے مگر سیاست پہ پابندی ہے لیکن بلوچ قوم بالخصوص بلوچ نوجوان اپنے ساحل وسائل زبان ثقافت کے تحفظ سے غافل نہیں پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد سے ان تمام عزائم کو ناکام بنادیا جاہیگا اس موقع پر چیئرمین بی ایس او بوہیر صالح بلوچ ، وائس چہرمین بابل ملک اور یونٹ سیکریٹری عصمت بلوچ نے بھی خطاب کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ بی ایس او پجار تعلیم کے فروغ تعلیمی مسائل کے حل اور بلوچ سرزمین ثقافت اور زبان ساحل و وسائل کے تحفظ کے لیئے شعور و آگہی کے چشمہ کے طورپر کام کرنے کا عظیم قومی کردار ادا کرتا رہیگا ۔

(جاری ہے)

پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی ۔اس موقع پر متعدد طلبا نے بی ایس او پجار میں شمولیت کا اعلان کیا ۔