
مودی حکومت کی نااہلی سے برآمدی شعبہ تباہ ،لاکھوں لوگوں کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے ،دنیش کے وہرا
منگل 2 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
دنیش کے وہرا نے کہا کہ 10کروڑ لوگوں کے لیے سیاہ دیوالی آ گئی ہے جس کے بعد اب کہرام مچے گا، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کے ساڑھے 4 کروڑ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 20سے 22ہزار کروڑ کے جھینگا فارمنگ کے آرڈر کینسل ہو چکے ہیں، ہیروں کی 10ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، اب کوئی آرڈر نہیں ہے جبکہ قالین، چمڑے،مشینری، گاڑیاں، کمیکلز اور پرزہ جات کے سب آرڈرز منسوخ ہو گئے ہیں۔دنیش وہرا نے کہا کہ اس صورت حال میں بھارت میں تمام نوکریاں ختم اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی ٹیرف نہیں ہٹا تو ملک سے صرف بیروزگاری کی خبریں آئیں گی اور اس حوالے سے حکومت سب جانتی ہے مگر کوئی بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلزجھوٹ کہتے ہیں کہ صرف 0.3یا 0.4 فیصد جی ڈی پی کم ہو گی اور ہم کھڑے رہیں گے، ہم دیمک لگی دیوار کی طرح کھڑے ہیں جو پتہ نہیں کب دھڑام سے گر جائے۔دنیش وہرا نے کہا کہ آپ جتنا مرضی کہہ لیں،50فیصد ٹیرف کے سامنے ہم کھڑے نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ چین ایک دیوار کی طرح سامنے کھڑا ہے اور اس کا سامان10گنا سستا ہے، ہمارا معیار اتنا خراب ہے کہ جاپان میں زیرو ٹیرف کے باوجود کوئی کچھ نہیں خریدتا۔سینئر صحافی نے کہا کہ لوگوں کیلئے سیاہ دور آنے والا ہے اور مودی کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا''وشو اگرو''کانعرہ مہنگائی، بے روزگاری اور بھوک میں دفن ہو گیا کیونکہ 50فیصد امریکی ٹیرف کے باعث مودی حکومت کا معاشی ماڈل مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان: زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.