Live Updates

فیصل کریم کنڈی کا چیئر مین سینٹ سے رابطہ ،ملتان اور وسطی پنجاب میں سیلابی صورتحال پر گفتگو

منگل 2 ستمبر 2025 21:35

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ ، سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، گورنر نے ملتان اور وسطی پنجاب میں سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے نقصانات پر ہم رنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ اور سد باب کے لئے بحیثیت قوم کام کرنا ہوگا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات