امریکی گورنر فیڈرل ریزروکی حمایت میں 600ماہرین کاکھلا خط

موثر اقتصادی پالیسی کے لیے قابل اعتبار مالیاتی ادارے ضروری ہیں،خط کا من

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)امریکا کے 600 ماہرین اقتصادیات نے امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے گورنر لیزا کک کی حمایت میں اور امریکی مرکزی بینک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔یہ کھلا خط ایسے وقت میں لکھا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ گورنر فیڈرل ریزرو لیزا کک کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موثر اقتصادی پالیسی کے لیے قابل اعتبار مالیاتی ادارے ضروری ہیں اور ان کی بنیاد فیڈرل ریزرو کی آزادی پر منحصر ہے۔ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ وہ کک کو مبینہ مورٹگیج فراڈ کے الزام میں فوری طور پر برطرف کر رہے ہیں تاہم لیزا کک، جو فیڈ کی بورڈ پر خدمات انجام دینے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں، نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے وکلا نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ انہیں الزامات کا مثر جواب دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد پالیسی اختلافات کی بنیاد پر فیڈ بورڈ کی رکن کو ہٹانے کے لیے سیاسی جواز پیدا کرنا ہے۔کھلے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ گورنر کک سے متعلق حالیہ بیانات بشمول برطرفی کی دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات، مرکزی بینک کی آزادی کے بنیادی اصول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

سینکڑوں دستخط کنندگان میں نوبل انعام یافتہ ماہرین معیشت کلاڈیا گولڈن، جوزف اسٹیگلیٹز اور پال رومر شامل ہیں۔ اس فہرست میں سابق امریکی صدور براک اوباما اور جو بائیڈن کے معاشی مشیر بھی شامل ہیں۔کک کے وکلا نے مقف اپنایا ہے کہ اگر ٹرمپ کو انہیں وقتی طور پر بھی دفتر سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی تو یہ فیڈ کی سو سالہ آزادی کی بنیاد میں دراڑ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔