شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی کم عمر بیٹی اور ممکنہ جانشین کی پہلی بار بیرون ملک عوامی تقریب میں شرکت

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنی کم عمر بیٹی کو پہلی بار بیرون ملک عوامی تقریب میں لے کر بیجنگ پہنچے جس نے اس بات پر مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا میں حکمران خاندان کی ممکنہ جانشین ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے تاحال ان کی عمر یا نام ظاہر نہیں کیا تاہم جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس کے مطابق ان کا نام کم جو ای ہے۔بیجنگ میں جاپان کی دوسری جنگ عظیم میں ہتھیار ڈالنے کی یاد میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے کم جونگ ان جب پیانگ یانگ سے خصوصی بکتر بند ٹرین کے ذریعے پہنچے تو ان کی بیٹی اپنے والد کے پیچھے نظر آئیں۔