Live Updates

بلاول بھٹو کی سینئر سیاستدان سید خورشید احمد شاہ کی مقامی ہسپتال میں عیادت

بدھ 3 ستمبر 2025 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان سید خورشید احمد شاہ کی مقامی اسپتال میں عیادت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سعید غنی نے بلاول ہاس میں ملاقات کی ۔جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہم اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبے بھر بالخصوص سکھر اور روہڑی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کا مقابلہ کرنے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے بلاول ہاس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے ریلیف کیمپوں، میڈیکل کیمپوں اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات