Live Updates

بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، 1400 دیہات زیرآب

بدھ 3 ستمبر 2025 19:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں مون سون کے سیزن کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک اور 3لاکھ 54 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ، 1400 دیہات زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 20 ہزار لوگوں کو نشیبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا ہے جب کہ متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیکڑوں امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے ریاست کے تمام 23 اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا ہے، بارشوں سے ندیوں اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے، تقریباً ایک لاکھ48 ہزار ایکڑ زرعی اراضی پر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سیلابی صورتحال پر کہا کہ یہ ریاست میں 1988 کے بعد سے بدترین سیلاب تھا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات