ؔممتاز قبائلی رہنما اور خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف خان سنجرانی کو دالبندین میں سپردِ خاک کر دیا گیا

بدھ 3 ستمبر 2025 20:00

G چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) ممتاز قبائلی رہنما اور خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف خان سنجرانی کو دالبندین میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ایم پی ایز، سینیٹرز، افسران، قبائلی عمائدین اور ملک بھر سے سیاسی و سماجی رہنماں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد صادق خان سنجرانی، سابق مشیر اور بی اے پی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی، سابق ایم ڈی سیندک حاجی رازق سنجرانی اور تحصیلدار میر ضیا سنجرانی کے والد، خان محمد آصف خان سنجرانی گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کی میت کو بذریعہ طیارہ دالبندین پہنچایا گیا اور انہیں بدھ کے روز اپنے آبائی شہر دالبندین کے فیصل کالونی بلا قبرستان میں ان کے شہید بیٹے سالار کی قبر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی فاتحہ خوانی بدھ کے روز خان ہاس دالبندین میں جاری رہی جبکہ جمعرات اور جمعہ کو ان کے آبائی شہر نوکنڈی میں فاتحہ خوانی ہوگی۔ اس کے بعد کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار خانجاہ میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

مرحوم کی تدفین اور فاتحہ خوانی کے دوران صوبے بھر سے قبائلی عمائدین، سول و عسکری افسران، سیاسی و سماجی رہنماں،، سینیٹرز اور ایم پی ایز نے حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور میر اعجاز خان سنجرانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔خان محمد آصف خان سنجرانی ایک نامور سیاسی و قبائلی شخصیت تھے۔ قبائلی تنازعات کے حل کے ساتھ ساتھ وہ ایک غریب پرور اور عوام دوست انسان سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے مختصر عرصے میں خان پینل کی بنیاد رکھ کر اسے ضلع بھر میں فعال بنایا۔ آج ضلع چاغی کا ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خان پینل سے تعلق رکھتے ہیں۔مرحوم علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک وژن رکھتے تھے۔ اس عظیم شخصیت کا خلا صدیوں تک پر نہ ہوگا۔ وہ نہ صرف چاغی اور رخشان بلکہ بلوچستان کے اہم قبائلی رہنماں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھی