آرٹس کونسل کراچی کی سرگرمیوں کا سہرا صدر احمد شاہ کو جاتا، سید عبد الباسط

بدھ 3 ستمبر 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پیام پاکستان کے جنرل سیکریٹری، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے فعال ممبر و معروف ادبی و سماجی پروگرامز کمپئیر سید عبد الباسط نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے بام و عروج پر ہونے کا سہرا آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کو جاتا ہے وہ آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے اختتام کے بعد حلقہ گل رنگ میں سول سوسائٹی کے سرگرم رکن، سینئر ممبر آرٹس کونسل کراچی و صحافی محمد انوار احمد، معروف شاعر و براڈ کاسٹر اعجاز خان و دیگر سے گفتگو کررہے تھے سید عبد الباسط نے کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی میں گزشتہ 15سال سے مسلسل ادبی و ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں جن میں یوتھ فیسٹیول، تھیٹر فیسٹیول، میوزیک فیسٹیول، عالمی اردو کانفرنس سمیت مختلف شخصیات کی خدمات کے اعترافی پروگرامز، فائن آرٹس کی نمائش اور ان کے کام کا اعتراف میوزیک کوریج و ترقی کے لیے پروگرامز اور پورے سندھ میں جشن آزادی کی تقاریب کے لیے پروگرامز کا انعقاد کے علاوہ آرٹس کونسل کراچی کے ممبران جو دنیا میں نہیں رہے ان کے تعزیتی اجلاس و ریفرنس کا انعقاد کرنا ضرورت مند میوزیشن فنکار سنگرز و دیگر ممبران کو مالی امداد کی فراہمی صدر احمد شاہ کی قائدانہ صلاحیتوں سے ممکن ہوتی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی ہمیں احمد شاہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔