دبئی ،تین گاڑیوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:20

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) دبئی میں ایمریٹس روڈ پر 3 گاڑیوںمیں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔ اردو نیوز کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو گزشتہ دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔

حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا سب سے عام اور خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فیڈرل ٹریفک قانون کے تحت محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 400 درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔