سیالکوٹ، جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس 6 ستمبر کو نکالا جائے گا

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں جشن عید میلادالنبی ﷺکا جلوس 6 ستمبر کو نکالا جائے گا۔ مجلس عمل جلوس کمیٹی کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تلک پور شریف میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس 6 ستمبر کو صبح11 بجے نکالا ہو گا ۔

(جاری ہے)

جلوس کا باقاعدہ آغاز جامع مسجد گلزار مدینہ تلک پور شریف سے ہو گا جو براستہ چپراڑی سے ہوتا ہوا کوٹلی سیدا میر سے جنگ موڑ چوک پر اختتام پزیر ہو گا ،جس میں عاشقان رسول ﷺ جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اور ان کی بارگاہ میں درودو سلام پیش کریں گے۔