
وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے میں 5نئے کوریڈورز پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق ، مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
جمعرات 4 ستمبر 2025 14:39

(جاری ہے)
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی بنیاد پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اورمشترکہ ایکشن پلان۔(2024-2029) پر دستخط کو اس سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی اصلاحات کی انتھک کوششوں کے امید افزا نتائج صرف چین کی بھرپور حمایت کی بدولت ہی ممکن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے جلد ہی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کی فراہمی کے پاکستان کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ اقتصادی شعبے کے حوالے سے وزیر اعظم نے گزشتہ دہائی میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم منصوبے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی اہم شراکت کو اجاگر کیا اور قراقرم ہائی وے اور ریلوے میں لائن-1 کو دوبارہ ترتیب دینے اور گوادر پورٹ کے جلد فعال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے اپ گریڈڈ؍ فیز 2 ، بشمول 5 نئے کوریڈروز کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بزنس ٹو بزنس تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر زور دیتے ہوئےچینی وزیر اعظم کو بیجنگ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بارے میں بتایا جس میں 300 سے زائد پاکستانی اور 500 چینی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔ انہوں نے زراعت، کان کنی و معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعتی شعبے اور آئی ٹی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کے عالمی گورننس انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو سمیت کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے تاریخی اقدامات کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد چینی وزیر اعظم کی طرف سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ دیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک اگلے سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان چین-پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے فیز 2 کی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیا اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دونوں وزراءاعظم نے شرکت کی۔\932مزید اہم خبریں
-
عمران خان کی ہدایات نظر انداز، پی ٹی آئی کے 25 ارکان نے تاحال قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت نہ چھوڑی
-
دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف کا عطیات کے عالمی دن پر پیغام
-
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ، ہائر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، آئی ایس پی آر
-
جو کہتا ہے آج ہائبرڈ نظام ہے اس کا مطلب آئینی حکمرانی نہیں بلکہ آمریت ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا تاہم کلیئرنس ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی
-
وزیرریلوے کا کراچی کے جدید کینٹ اسٹیشن کا 30 ستمبر کو افتتاح کا اعلان
-
سپریم کورٹ ،جعلی شناختی کارڈ پر اراضی ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت مسترد
-
سپریم کورٹ، بہن اپنے بھائی کو قاتلانہ حملے کے جھوٹے کیس میں ملوث نہیں کرسکتی، ملزم کی ضمانت مسترد
-
ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد ہسپتال کے بسترسے ملزم کی گرفتاری پرسپریم کورٹ برہم
-
راولپنڈی ، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم
-
فلکیات کے شوقین افراد اتوار کو مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کرسکیں گے
-
وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، غیرمتزلزل حمایت پر چین سے اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.