سرگودھا ، 6ستمبرکو یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے جہاں ملک بھر میں تقریبا بات کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہاں پر سرگودھا، سیالکوٹ اور لاہور میں ہلال استقلال لہرانے کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

1965 کی جنگ میں سرگودھا ،لاہور اور سیالکوٹ کے عوام نے جس طرح دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کو ناکو چنے چبوائے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف پر حکومت وقت نے تینوں شہروں کو ہلال استقلال سے نوازا تھا اور ہر سال یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ان تینوں شہروں میں ہلال استقلال لہرانے کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

سات ستمبر کو یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔